پی ایس ایل سیزن فور: پلاٹینیم کیٹگری میں کھلاڑیوں کی فہرست جاری psl foreign platinum players
The news is by your side.

Advertisement

پی ایس ایل سیزن فور: پلاٹینیم کیٹگری میں کھلاڑیوں کی فہرست جاری

لاہور: پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فور کے لیے پلاٹینیم کیٹگری میں کھلاڑی کی فہرست جاری کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے لیے پلاٹینیم کیٹگری میں کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز، آسٹریلیا کے اسمتھ ڈرافٹ میں شامل ہیں، دونوں کھلاڑیوں کو پلاٹینیم کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے براوو، کیرون پولارڈ اور سنیل نارائن بھی پلاٹینیم کیٹگری کا حصہ ہیں، نیوزی لینڈ کے لیوک رانکی کی ڈائنمڈ سے پلاٹینیم کیٹگری میں ترقی ہوئی ہے، جنوبی افریقہ کے کولن انگرام بھی پلاٹینیم کیٹگری میں موجود ہیں۔

جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز، آسٹریلیا کے اسمتھ ڈرافٹ میں شامل ہیں

پی ایس ایل سیزن فور میں افغانستان کے راشد خان، جنوبی افریقہ کے عمران طاہر، سری لنکا کے تھسارا پریرا، نیوزی لینڈ کے مچل میگلیشن، برینڈن میکولم، کولن منرو بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

ڈیوائن براوو گزشتہ برس پشاور زلمی کی ٹیم میں شامل تھے لیکن انجری کی وجہ سے میچز نہیں کھیل سکے تھے، کرس لین گزشتہ سال انجری کی وجہ سے لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے سے محروم رہے تھے تاہم اس بار بھرپور کارکردگی دکھانے کے لیے کوشاں ہیں۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ دنیائے کرکٹ کے بڑے غیرملکی کھلاڑی لیگ کا حصہ بن رہے ہیں اور آئندہ چند روز میں مزید کھلاڑیوں کی مختلف کیٹگریز کے لیے نام دئیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل لیگ کا چوتھا سیزن آئندہ سال 14 فروری سے شروع ہوگا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں