جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

کیچ سے ملنے والی میتیں لاہور پہنچادی گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: بلوچستان کے علاقے کیچ سے ملنے والی لاشیں لاہور پہنچادی گئیں ہیں‘ آخری رسومات آبائی شہر گجرات میں ادا کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب کے شہر گجرات سے تعلق رکھنے والے پانچ نوجوانوں کی لاشیں بلوچستان کے دور دراز علاقے کیچ سے دریافت ہوئیں تھی‘ جنہیں وہاں سے کراچی اور پھر ہوائی جہاز کے ذریعے لاہور روانہ کیا گیا۔

تربت سے 15 افراد کی گولیاں لگی لاشیں برآمد*

قتل کیے جانے والے پانچوں افراد گجرات سے تعلق رکھتے ہیں اور مقتولین کی شناخت دانش ‘ قاسم‘ ثاقب‘ عثمان قادر اور بد رمنیر کےنام سے ہوئی تھی۔پانچوں نوجوانوں انسانی اسمگلروں کے جھانسے میں آکر بلوچستان کے راستے یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے لیکن انہیں کیچ میں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

بدقسمت نوجوانوں کی میتیں رات گئے ایدھی سرد خانہ کراچی پہنچائی گئیں، جہاں انہیں تجہیز و تکفین کے بعدبذریعہ ہوائی جہاز لاہور روانہ کردیاگیا۔ لاہور سے ان کی میتوں کو گجرات پہنچایا جائےگا۔

ایدھی فاونڈیشن بلوچستان کے انچارج ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی کے مطابق لاشوں کے پاس سے ملنے والی دستاویزات کے مطابق ان کی شناخت کی گئی ہے ‘ تاہم لاہور میں باضابطہ طور پر شناخت کے بعد میتوں کو ورثاء کے حوالے کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل  بلوچستان ہی کے ضلع کیچ کے شہرتربت کےعلاقے گروک سے15لاشیں ملی تھی‘ ملنے والی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کی شناخت کی جائے گی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں