تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

چلتی ایمبولنس سے لاش سڑک پر جا گرِی، ویڈیو نے دل دہلا دیے

بھارت میں اسپتالوں اور طبی عملے کی جانب سے کورونا مریضوں سے غفلت اور بے احتیاطی کے ‏واقعات تو معمول تھے ہی لیکن اب لاشوں کی منتقل اور آخری رسومات میں انتظامیہ کی بے حسی ‏اور لاپرواہی کے ایسے دردناک مناظر دیکھنے کو ملے ہیں کہ انسانیت شرما جائے۔

ایسی ہی ایک بے انتظامی کا واقعہ پیش آیا ہے جسے دیکھ کر دل دہل گئے ہیں۔ ریاست مدھیا ‏پردیش کے شہر وڈیشا میں چلتی ایمبولینس سے کورونا مریض کی لاش سڑک پر جا گری۔

اسپتال میں کورونا سے ہلاک ہونے والے شخص کی لاش کو ایمبولینس کے ذریعے شمشان گھاٹ ‏منتقل کیا جارہا تھا کہ جیسے ہی ایمبولنس اسپتال سے باہر نکلی تو گاڑی کا دروازہ کھل گیا اور لاش ‏سڑک پر گرِ گئی۔

اس واقعے کو کیمرے کی آنکھ نے ریکارڈ کر لیا جسے سوشل میڈیا پر دیکھنے والوں کے دل ہل کر ‏رہ گئے۔ لوگوں نے انتظامیہ کی سنگین غلطی اور کورونا مریضوں سے روا رکھے جانے والے سلوک ‏پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

لواحقین نے اسپتال انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ مریضوں کے ساتھ انتہائی برا ‏سلوک کیا جارہا ہے اور انہیں اپنے پیاروں کی صحت سے متعلق آگاہ بھی نہیں کیا جارہا۔

بھارت میں کوروناکےباعث صورت حال مزید بگڑ چکی ہے، گذشتہ روز 2100 اور آج 2300 کورونا ‏مریض چل بسے۔

بھارت میں آکسیجن کی قلت سےمریضوں کی زندگیاں خطرےمیں ہیں،ری فل اسٹیشنوں پررش اب ‏بھی برقرار ہے۔ لوگ پیاروں کوریڑھی پر آکسیجن سلنڈر کیساتھ اسپتال منتقل کررہےہیں۔

آکسیجن کےٹینکر ایک شہر سےدوسرے شہر پہنچانےکیلئےبھارتی ائیرفورس کے طیارےاستعمال ‏کیےجارہےہیں۔
شمشان گھاٹ پرچوبیس گھنٹےجلتی لاشوں نےعالمی سطح پرشہہ سرخیوں میں جگہ بنائی،رش کے ‏باعث لوگ پیاروں کی میتیں کھیت اورفٹ پاتھوں پرجلانے پرمجبورہیں۔

Comments

- Advertisement -