بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

ویڈیو: ایمبولینس نہ ملنے پر بھائی بہن کی لاش بائیک پر گھر لے گیا

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر ایک دل خراش ویڈیو زیرِ گردش ہے جس میں غم سے نڈھال بھائی ایمبولینس نہ ملنے پر مردہ بہن کی لاش بائیک پر رکھا کر گھر لے جا رہا ہے۔

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں 20 سالہ انجلی پانی گرم کرنے والی الیکٹرانک راڈ کو چھو لیا تھا اور تشویش ناک حال میں فوراً اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دورِ علاج ہلاک ہوگئیں۔

انجلی کے اہل خانہ کو آخری رسومات کیلیے لاش کو گھر منتقل کرنا تھا جس کیلیے بروقت ایمبولینس نہ مل سکی اور اس کام کیلیے مجبوراً بائیک کا سہارا لیا گیا۔

اسپتال کے باہر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی جس میں کسی نے دل خراش منظر کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی جس نے ہر کسی کی توجہ حاصل کی۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ غم سے نڈھال بھائی ایمبولینس نہ ملنے پر روتے ہوئے مردہ بہن کو بائیک پر بٹھا کر گھر منتقل کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں