تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

مردہ مرغیاں‌ فروخت کرنے والا گروہ پکڑا گیا

لاہور: پنجاب کے ضلع ساہیوال میں شادی ہالز اور ریسٹورنٹس پر مردہ مرغیاں سپلائی کرنے والا گروہ پکڑا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ٹیم ذمہ دار کون‘ نے ساہیوال میں خفیہ (اسٹنگ) آپریشن کر کے مردہ مرغیاں فروخت کرنے والے گروہ کے گرد گھیرا تنگ کیا ، بعد ازاں لائیو اسٹاک حکام اور پولیس کے ہاتھوں انہیں گرفتار کروایا۔

پولیس اور لائیو اسٹاک حکام نے ٹیم ذمہ دار کون کے ساتھ مشترکہ کارروائی کی جس میں سیکڑوں مردار مرغیاں برآمد ہوئیں۔

ٹیم ذمہ دار کون کے اینکر علی رضوی نے بتایا کہ مشترکہ کارروائی میں دو ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا، جنہوں نے انکشاف کیا کہ وہ 100 روپے کلو کے حساب سے مردہ مرغیاں فروخت کررہے تھے۔

مزید پڑھیں: پشاور:تین ملزمان گرفتار،ہزار سے زائد مردہ مرغیاں برآمد

گرفتارملزمان نے انکشاف کیا کہ اُن کا 25 من مردہ مرغیاں فروخت کرنےکا معاہدہ طے ہوا تھا، یہ مرغیاں شادی ہالز اور فاسٹ فوڈز کی دکان داروں کو فروخت کی جاتی تھیں۔

ملزمان نے بتایا کہ وہ عرصہ دراز سے مردہ مرغیوں کا گوشت ساہیوال اور دیگر علاقوں میں فراہم کر رہے تھے۔ ایک اور بڑا انکشاف یہ سامنے آیا کہ ملزمان اس سے قبل بھی رنگے ہاتھوں گرفتار ہوچکے ہیں، جنہیں ضمانت پر رہائی مل گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -