کراچی میں پکوان سینٹر کو مردہ مرغیوں کا گوشت سپلائی کرنیوالے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، دکاندار کافی عرصے سے یہ گھناؤنا کام کررہے تھے۔
گلبرگ پولیس نے بتایا کہ مردہ مرغیوں کی فروخت میں ملوث 2ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے، گرفتار ملزمان دکاندار ہیں جو عرصے سے یہ کام کررہے تھے، ملزمان مرغیوں کے ٹرک سے دوران ٹرانسپورٹ مرنے والی مرغیاں خریدتے تھے۔
پولیس نے کہا کہ قبضے سے مردہ مرغیوں کا 80 کلو گوشت برآمد ہوا، ان مردہ مرغیوں کا گوشت مختلف پکوان سینٹر پر سپلائی کیا جاتا تھا۔
گلبرگ پولیس نے مزید بتایا کہ مضر صحت گوشت ایف بی ایریا، نیوکراچی سمیت مختلف پکوان سینٹر میں سپلائی ہوتا تھا، گلبرگ پولیس نے موسیٰ کالونی ریلوے پھاٹک کے قریب کارروائی کی، گرفتار ملزمان کی شناخت انور اور کمال کے نام سے ہوئی۔
گرفتار دکانداروں کیخلاف سرکار کی مدعیت میں گلبرگ تھانےمیں مقدمہ درج کیا گیا ہے، مردہ مرغیوں کا گوشت تلف کردیا، سندھ فوڈ اتھارٹی بھی واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


