تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

اصلی ڈریگن کی ویڈیو دنیا بھرمیں وائرل

چین سے منسوب منسوب ڈریگن ہمیشہ سے ہی انسانوں کی توجہ کا مرکز رہے ہیں ‘ یہ ایک ایسا تخیلاتی جاندار ہے جس کی موجود گی کا آج تک کو ئی ثبوت نہیں ملا تاہم گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں پہلی بار ایک اصلی ڈریگن مردہ حالت میں دیکھا گیا۔

چین سے تعلق رکھنے والا قوی الہیکل دیومالائی کردار ’ڈریگن‘ آج تک صرف بچوں کی کہانیوں اور کارٹون فلموں میں ہی دیکھا جاسکتا تھا تاہم کچھ دن قبل بھوٹان کے ایک ریڈیو کی جانب سے اپ لوڈ کی جانے والی ویڈیو میں پہلی بار اصلی دکھائی دینے والا ڈریگن مردہ حال میں دیکھا گیا۔

اس ویڈیو نے اپ لوڈ ہوتے ہی دنیا بھر کے ناظرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی اور محض تین دن میں اس ویڈیو کو دس لاکھ سے زائد لوگوں نے دیکھا اور ایک ماہ میں اسے دیکھنے والے افراد کی تعداد چالیس لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ اس ویڈیو کے منظرِ عام پرا ٓتے ہی ماہرین میں ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا کہ آیا ڈریگن واقعی وجود رکھتے تھے یا یہ محض ایک تخیلاتی مخلوق تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حیوانیات کے ماہرین دو گروہوں میں منقسم تھے ۔ اول الذکر وہ جو مختلف لوک کہانیوں اورتاریخی اور مذہبی ماخذوں میں تذکرہ کیے جانے والے اس عجیب الخلقت جاندار کے وجود پر یقین رکھتے ہیں اور دوئم وہ جو کہ سائنسی بنیادوں پر ایسے کسی جاندار کے وجود کی تردید کرتے ہیں جو کہ ڈریگن کی شکل و ہیت کا حامل ہو اوراڑنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہو۔ ان کا کہنا ہے کہ اس قدر بھاری جسم اور مختص پروں کے ساتھ کوئی جاندار نہیں اڑ سکتا خصوصاً جب اس کی دم پروں پر مشتمل نہ ہو۔

ماہرین کی دوسری قسم کا ماننا ہے کہ اگر دنیا میں کبھی ڈریگن نامی مخلوق رہی بھی ہوگی تو وہ اپنے خدوخال میں انڈونیشیا میں آج تک پائے جانے والے کموڈور ڈریگن جیسا تو ہوسکتا ہے لیکن چینی دیو مالائی کہانیوں جیسا ڈریگن ممکن نہیں۔

komodor
انڈونیشیا میں پایا جانے والا کموڈور ڈریگن

یاد رہے کہ چین میں ڈریگن کو مذہبی حیثیت حاصل ہے اور اسے ’بدھ مت‘ میں طاقت کا استعارہ تسلیم کیا جاتا ہے، تاہم محققین کا کہنا ہے کہ ڈریگن قدیم چین کی لوک کہانیوں کا حصہ ہے اور ا س وقت بھی یہاں کے لوگوں کے تصورات میں موجود تھا جب ہندوستان میں نشونما پانے والے ’بدھ مت ‘ ابھی چین میں داخل نہیں ہوا تھا۔

ابھی یہ ویڈیو وائرل ہوئی تھی کہ انٹرنیٹ پر ایک اور ویڈیو نے تہلکہ مچایا، یہ ویڈیو اسپین سے تعلق رکھنے والی ویب سائٹ نے اپ لوڈ کی جس کی وجہ شہرت جعلی یا مبالغہ آمیز ویڈیوزکی تشکیل ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا کہ فنکاروں کی ایک ٹیم کس طرح ایک نقلی ڈریگن تیار کرتی ہے اور واقعی ویڈیو میں موجود ماہرین کی ٹیم کمال کی تھی جس نے 12فٹ طویل بالکل اصلی دکھنے والا ڈریگن انتہائی محنتِ شاقہ کے بعد تیار کیا جس نے ساری دنیا کو حیران کرکے رکھ دیا تھا۔

یہ ڈریگن تو نقلی نکلا لیکن ہمارے اور آپ کے بچوں کے ذہنوں میں رہنے والا ڈریگن یقیناً ان بچوں کی قوتِ تخیل کو انتہائی بلند اور طاقتور پرواز کرنے میں مدد دیتا ہے تو کم سے کم بچوں کے لیے تو ڈریگن واقعی اصلی تخیلاتی قوت کی علامت ہے لہذا تیار رہیں‘ جب آپ کا بچہ آپ سے سوال کرے کہ’ کیا ڈریگن سچ مچ ہوتے ہیں؟‘ تو آپ نے کیا جواب دینا ہے۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں