جالندھر: کارگل میں مارے جانے والے بھارتی فوجی کی بیٹینے ویڈیو پیغام کے ذریعے پاکستان اور بھارت سے باہمی امن قائم کرنے کی اپیلکردی۔
سوشل میڈیا آج کے دورمیں اپنی آواز دنیا بھر تک پہجنچانے کی انتہائی اہم ذریعہہے، چند روز قبل بھارتی فوج کے کیپٹن مندیپ سنگھ کی بیٹی کی انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو جاری ہوئی تھی، جس میں اُس نے بتایا ہے کہ وہ کس قدرمسلمانوں اور پاکسانیوں سے نفرت کرتی تھی، کیوں کہ انہوں نے کارگل کی جنگ میں اس کے والد کو مارا تھا۔
یہ ویڈیو یوٹیوب پر23 اپریل کو جاری ہوئی تھی اور اب تک ساڑھے سات لاکھ سے زائد لوگوں نے اس ویڈیو کو پسند کیا ہے جبکہ 21000 لوگوں کی جانب سے اس ویڈیو کو شئیر کیا گیا ہے۔
گرمیت نے اس ویڈیو میں بتایا کہ اس کی ماں نے اسے یہ سمجھنے میں مدد کی کہ پاکستان نے اس کے والد کو نہیں مارا بلکہ جنگ نے مارا ہے، اس نے کہا کہ میرے لئے یہ سمجھنا کافی مشکل تھا اور میرے اندر کی نفرت کو ختم کرنا بھی آسان نہیں تھا لیکن یہ مشکل بھی نہیں تھا۔
گرمیت نے اپنے پچپن کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ چھ سال کی تھی تو اس نے برقعے میں ملبوس مسلمان عورت کو صرف اس لئے تھپڑ مارا کہ وہ یہ سمجھتی تھی کہ کہی نہ کہی یہ عورت اس کے والد کی موت کی ذمہ دار ہے.
اس ویڈیو میں گرمیت نےدونوں ممالک پاکستان اور بھارت کی عوام کویہ پیغام دیا ہے کہ اگر میں یہ کرسکتی ہوں تو تم کیوں نہیں کرسکتے.
اس ویڈیو کو بنانے میں ممبئی کے ایک سماجی کارکن رام سبرامنیم نے گرمیت کی مدد کی ہے.