تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

مردہ شخص اچانک زندہ ہوگیا، (سچا واقعہ)

بھارت میں ایک ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والے شخص کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیکر پر سرد خانے منتقل کردیا تاہم 7 گھنٹے بعد مردہ شخص اچانک زندہ ہوگیا۔

روڈ حادثات کو کسی بھی ملک میں عام ہیں اور بہت سے افراد معمولی ٹریفک حادثات میں بھی جان کی بازی ہار جاتے ہیں جب کہ کچھ ایسے خوش قسمت ہوتے ہیں دل دہلا دینے روڈ حادثات میں بھی ملک الموت کو چکما دینے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی دارالحکومت دہلی میں رونما ہوا جس میں ایک 45 سالہ شخص ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوا تو اسے طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیکر سرد خانے منتقل کیا اور متوفی کے رشتے داروں کو لاش وصول کرنے کےلیے اطلاع دی۔

متوفی سریش کے رشتے دار دوسرے شہر میں رہائش پذیر ہونے کی وجہ سے 7 گھنٹے بعد دہلی پہنچے اور اسپتال کے سرد خانے میں مرنے والے کے جسد خاکی سے لپٹ کر رونے لگے۔

جب ایک جوان متوفی کے جسد خاکی سے لپٹ کر رو رہا تھا تو اچانک جسم سریش(متوفی) کے جسم میں حرکت پیدا ہوئی جو بڑھتی ہی گئی۔

مردہ انسان کو زندہ دیکھ کر سب دنگ رہ گئے اور ڈاکٹروں سے دوبارہ سے سریش کو طبی امداد فراہم کرنا شروع کی۔

اسپتال کے میڈیکل سپرٹنڈنٹ راجندرا کمار نے کہا کہ میں نے خود متوفی حادثے کا نشانہ بنانے والے شخص کا جائزہ لیا تھا، اس میں زندگی کے کوئی آثار باقی نہیں تھے جس کی وجہ سے اسے مردہ قرار دیا لیکن کئی گھنٹے بعد اس کا زندہ ہونا کسی معجزے سے کم نہیں۔

Comments

- Advertisement -