بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

یکم مارچ سے بڑی پابندی ! موٹر سائیکل مالکان ہوشیار ہوجائیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : موٹر سائیکل سواروں کے لیے ایم ٹیگ حاصل کرنے کی آخری تاریخ کا اعلان کردیا گیا، یکم مارچ سے بغیر ایم ٹیگ موٹر سائیکل چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سکیورٹی بہتر بنانے کے لیے ایم ٹیگ مہم کے دوسرے مرحلے میں اب تک 2 ہزار سے زائد موٹر سائیکلوں کو ایم ٹیگ جاری کر دیا گیا ہے۔

عرفان میمن نے بتایا کہ موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ لگوانے کی آخری تاریخ 28 فروری ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ یکم مارچ سے بغیر ایم ٹیگ موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والی گاڑیاں متعلقہ تھانوں منتقل کی جائیں گی۔

شہریوں کی سہولت کے لیے ایم ٹیگ سینٹرز چھٹی کے روز بھی کھلے رہیں گے اور اضافی عملہ تعینات کیا گیا ہے۔

عرفان میمن نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل ایم ٹیگ لگوا کر شہر کو محفوظ بنانے میں تعاون کریں۔

Hyderabad Sehri Time, Iftar Time- Ramadan Calendar 2026

حکام کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف سکیورٹی میں بہتری آئے گی بلکہ جرائم کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں