تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

نگراں وزیراعظم کی تقرری پر وزیراعظم اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم کی تقرری پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا ہے، معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعظم کے معاملے پر پیدا شدہ ڈیڈ لاک کی وجہ سے اب پارلیمانی کمیٹی نگراں وزیراعظم کے نام پر اتفاق رائے سے فیصلہ کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پارلیمانی کمیٹی بھی تقرری میں ناکام ہوئی اور اکثریتی رائے سامنے نہ آئی تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے بھی شاہ محمود قریشی کا نام جب کہ ایم کیو ایم پاکستان کی طرف سے فاروق ستار کا نام بھجوایا جائے۔

دوسری طرف اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی میں اپوزیشن کے چار نام بھجوانے کا اختیار ان کے پاس ہے، ان کا کہنا تھا کہ میں بہ طور سیاست دان دیگر اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لے کر چلا۔

خورشید نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی پر بھی دیگر اپوزیشن جماعتوں کوساتھ لے کر چلوں گا، پارلیمانی کمیٹی میں تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کا ایک ایک نمائندہ ہو گا۔ پیرکو اسلام آباد آ کر پارلیمانی کمیٹی کے لیے نام بھجوائیں گے۔

نگراں وزیر اعظم کے لیے درخواست کے بعد ہی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دوں گا: ایاز صادق


انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے نوید قمر اور شیری رحمان کے نام بھجوائے جائیں گے، اپوزیشن لیڈر کو اختیار ہے کہ صرف اپنے نام بھیجے یا دوسروں کو شامل کرے۔ میں سب کو ساتھ لے کر چلا، اس موقع پر بھی ساتھ لے کر چلوں گا۔

خیال رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ نگراں وزیر اعظم کے لیے درخواست کے بعد ہی کمیٹی تشکیل دی جائے گی تاہم اب تک وزیر اعظم یا اپوزیشن لیڈر نے کمیٹی کے لیے درخواست نہیں دی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -