اسلام آباد: پیپلزپارٹی اورن لیگ کے درمیان 27 ویں ترمیم کی کچھ نکات پر ڈیڈ لاک برقرار ہے تاہم مکمل اتفاق رائے کے بعد پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان 27ویں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے قائم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
ذرائع نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان رابطے ہوئے ہیں، بعض نکات پر اتفاق پیدا کرلیا گیا ہے تاہم کچھ نکات پر اختلاف برقرار ہے، مکمل اتفاق رائے کے بعد پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ مکمل اتفاق رائے کے بعد ہی پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں : پیپلزپارٹی نے 27ویں ترمیم میں این ایف سی فارمولے میں تبدیلی کی تجویز مسترد کردی
دوسری جانب کراچی میں پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس آج سہ پہر بلاول ہاؤس میں دوبارہ ہوگا۔
اجلاس کی صدارت صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئین میں مجوزہ ترامیم، ججز ٹرانسفر، عدالتی اصلاحات، اور ایگزیکٹو مجسٹریٹس کے اختیارات سے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی آئینی ترمیم پر حتمی مؤقف سی ای سی اجلاس کے بعد واضح کرے گی۔
۔


