بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

چیف سیکریٹری پنجاب کے معاملے پر وفاق اور پنجاب کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیف سیکریٹری پنجاب کے معاملے پر وفاق اور پنجاب کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری پنجاب کامران علی افضل کی چھٹی ختم ہو گئی، قائمقام چیف سیکریٹری کی مدت بھی مکمل ہو گئی ہے، تاہم کامران علی افضل نے تاحال جوائننگ دی نہ ہی چھٹی میں توسیع کی درخواست دی۔

وفاقی حکومت نے کامران علی افضل کو بطور چیف سیکریٹری پنجاب کام جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔

دوسری طرف پنجاب کے وزیر اعلیٰ آفس حکام نے کہا ہے کہ انھیں صوبے کے نئے چیف سیکریٹری کی تعیناتی پر وفاق کے فیصلے کا انتظار ہے۔

پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ چیف سیکریٹری پنجاب کامران علی افضل کی مزید چھٹی بھی مکمل ہو چکی، اور انھوں نے پنجاب میں تاحال جوائننگ نہیں دی۔

وزیر اعلیٰ آفس حکام کے مطابق پنجاب حکومت چیف سیکریٹری کامران علی افضل کو تبدیل کرنا چاہتی ہے، نئے چیف سیکریٹری پنجاب کی تعیناتی کے لیے 3 ناموں کا پینل بھی وفاق کو بھجوایا جا چکا ہے، تاہم اس کے باوجود نیا چیف سیکریٹری پنجاب تعینات نہ ہوا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے عبداللہ سنبل کو قائمقام چیف سیکریٹری کے طور پر 7 اکتوبر تک کام کرنے کا حکم دیا تھا۔

چیف سیکریٹری پنجاب کامران علی افضل نے پہلے 14 روز کے لیے چھٹی کی درخواست دی تھی، چھٹی منظور ہونے پر پھر 7 روز کی چھٹی اپلائی کی تھی جو 7 اکتوبر کو مکمل ہو چکی ہے۔

یاد رہے کہ 6 اگست کو کامران علی افضل نے پنجاب میں بطور چیف سیکریٹری کام کرنے سے انکار کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں