تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

بھارت: کورونا کے بعد ایک اور قہر، شہری آنکھوں سے محروم ہونے لگے

نئی دہلی: بھارت میں تیزی سے پھیلتی ہوئی بلیک فنگس نامی موذی بیماری کے باعث کئی افراد بینائی سے محروم ہوئے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں ہزاروں شہری ایسے ہیں جو کورونا سے صحت یابی کے بعد بلیک فنگس(میوکورمائیکوسس) کا شکار بنے اور اب ان میں سے متعدد مریضوں کو اپنی آنکھوں سے محروم ہونا پڑا ہے۔ ماہرین اس خطرناک بیماری کے باعث تشویش کا شکار ہیں۔

بھارتی مغربی علاقے ‘مراٹھواڑا’ سے تعلق رکھنے والے راؤ شندے بھی انہیں متاثرہ مریضوں میں سے ہیں جو کورونا سے صحت یاب تو ہوئے لیکن بعد میں بلیک فنگس نے آجکڑا اور پھر بینائی چلی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ شہری نے کورونا سے صحت یابی کے کچھ ہفتوں کے بعد بینائی کھوئی اور ایسا بلیک فنگس کے سبب ہوا۔ بھارت میں اب تک 40 ہزار 845 افراد میوکورمائیکوسس میں مبتلا ہوچکے ہیں جبکہ کوروناوائرس کے شکار ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 3.4 کروڑ کے لگ بھگ ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ بلیک فنگس سے ناک پر کالا پن یا رنگت ختم ہو جاتی ہے، بینائی دھندلی یا دوہری ہو جاتی ہے، سینے میں درد، کھانسی میں خون اور سانس لینے میں مشکلات درپیش ہوتی ہیں۔

بھارت میں‌ پھیلنے والی بیماری بلیک فنگس کیا ہے، علامات اور پھیلنے کی ممکنہ وجوہات

اسی طرح بھارت میں موذی مرض کا شکار ہونے والے آدیش کمار نامی شہری بھی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ریاست اترپردیش کے کسان ہیں، کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد بلیک فنگس نے بائیں آنکھ کی بینائی چھین لی۔

دوسری جانب بھارتی ڈاکٹروں نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کے بعد ہم میوکورمائیکوسس کے بہت زیادہ کیسز دیکھ رہے ہیں کیونکہ کورونا وائرس سے قوت مدافت کمزور ہوجاتی ہے۔

Comments

- Advertisement -