تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

بغداد دھماکے سے گونج اٹھا، ہر طرف افرا تفری، ہلاکتوں‌ کی تصدیق

بغداد: عراق کے شہر صدر سٹی میں کار بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک جبکہ 17 سے زائد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں واقع صدر سٹی پولیس اسٹیشن کی حدود میں پندرہ اپریل کے روز مصروف شاہراہ پر کار میں نصب بم کا دھماکا ہوا۔

دھماکے کے نتیجے میں کار مکمل تباہ ہوئی جبکہ چار شہری ہلاک اور 17 سے زائد زخمی ہوئے۔ پولیس اور محکمہ صحت کے حکام نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

پولیس کے مطابق گاڑی کو بم سے لیس کر کے مصروف ترین مارکیٹ کی پارکنگ میں کھڑا کیا گیا تھا، عوام کا رش بڑھنے کے بعد اسے ٹائم ڈیوائس سے اڑا دیا گیا، اسی وجہ سے جانی نقصان ہوا۔

مزید پڑھیں: بغداد دھماکوں‌ سے گونج اٹھا، امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملے

عراقی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ دھماکے میں مرنے والے تین افراد کا تعلق سیکیورٹی فورسز سے تھا جبکہ اُن میں ایک عام شہری بھی تھا، دھماکے کی وجہ سے 12 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ترجمان کے مطابق دھماکے کے بعد پانچ گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ زور دار دھماکے کی آواز کے بعد آسمان پر سیاہ دھواں پھیل گیا تھا جبکہ پارکنگ میں کھڑے لوگ چیخ و پکار کررہے تھے۔ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی مگر حکام نے اس واردات کا ذمہ دار کالعدم مذہبی تنظیم داعش کو ٹھہرایا ہے۔.

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں