تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’’مہلک وائرس 6 ماہ میں 3 کروڑ زندگیاں نگل جائے گا‘‘

بیجنگ: مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے دو سال قبل مہلک کرونا وائرس پھیلنے کی پیشگوئی کی تھی، انہوں نے خبردار کیا تھا کہ خطرناک مرض 6 ماہ میں 3 کروڑ افراد کو موت کی نیند سلا دے گا۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اپریل 2018 کو لندن کی میساچوسٹس سوسائٹی اور نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیکل سوسائٹی کے زیر اہتمام ملیریا کے حوالے سے ہونے والے ایک سربراہی اجلاس میں بل گیٹس نے خصوصی شرکت کی تھی۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو وبائی امراض سے نمٹنے کے لیے سنجیدگی سے تیاری کرنے کی ضرورت ہے جیسے وہ جنگ کے لیے کرتے ہیں، دنیا کو وبائی امراض سے متعلق سنجیدگی سے سوچنا شروع کردینا چاہیے، خطرناک مرض 6 ماہ میں 3 کروڑ افراد کو موت کے نیند سلا دے گا۔

چین میں کرونا وائرس: 10 دنوں میں بڑا اسپتال تعمیر ہوگا

واضح رہے عالمی سطح پر یہ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ چین سے شروع ہونے والا اور دنیا میں تیزی سے پھیلتا یہ وہی وائرس ہے جس کا تذکرہ بل گیٹس نے 2018 میں ہی کردیا تھا۔ تاہم مائیکروسافٹ کے بانی نے مذکورہ مرض یا وائرس کا نام نہیں بتایا تھا۔

خیال رہے کہ کرونا وائرس نے اب تک چین میں 80 افراد کو لقمہ اجل بنا دیا ہے، وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اب تک ڈھائی ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں، چینی صدر نے اعتراف کیا ہے کہ چین کو انتہائی خطرناک صورت حال کا سامنا ہے۔

Comments

- Advertisement -