اتوار, مئی 17, 2026
اشتہار

’ممکن ہے اگلے ہفتے دورہِ چین سے پہلے ایران سے معاہدہ ہو جائے‘

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امکان ظاہر کیا ہے کہ یہ ممکن ہے کہ اگلے ہفتے دورہ چین سے پہلے ایران سے معاہدہ ہو جائے۔

امریکی ٹی وی سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ابھی جنگ ختم کرنے کا بہترین موقع ہے میں سمجھتا ہوں کہ ایران سے معاہدے کے قریب ہیں، دیکھتے ہیں معاہدے سے متعلق آگے کیا ہوتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ممکن ہے اگلے ہفتے دورہ چین سے پہلے معاہدہ ہو جائے تاہم ایران سے ڈیل نہیں ہوتی تو دوبارہ بمباری کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وٹکوف اور جیرڈکشنر کو مذاکرات کےلیے بھیجنے کا امکان نہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں