جمیکا: ویسٹ انڈین ٹیم کے آل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے اپنے نئے گانے کی ویڈیو ریلیز کردی جس میں انہوں نے مخصوص انداز میں گنگناتے ہوئے اسٹار کرکٹر شاہد خان آفریدی سے ملاقات کا احوال بھی سُنایا۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈین آل راؤنڈر نے اپنے نئے گانے میں مختلف کرکٹرز سے ملاقاتوں کا احوال شامل کیا اور ساتھ ہی بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سے دھونی کو واٹس ایپ بھیجنے کی درخواست بھی کی۔
ورلڈکپ 2015 میں گانا ’’ فار دی چیمپئن‘‘سے مشہور ہونے والے کرکٹر نے اپنے نئے گیت میں افغان کرکٹر راشد خان سے ملنے کی کہانی بیان کی اور شاہد آفریدی سے ہونے والی ملاقات کا احوال بھی پیش کیا۔
نئے گیت میں انہوں نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سے درخواست کی کہ وہ دھونی کو واٹس ایپ کردیں جبکہ اسی نغمے میں سری لنکا کے کمار سنگاکارا کا تذکرہ بھی کیا گیا ہے۔
ویڈیو دیکھیں
گیت کے شروع میں براوو نے سری لنکن کرکٹر کمار سنگاکارا کو بلایا اور پھر جے وردھنے کو کال کرنے کا حال سنایا، جیسے جیسے گیت آگے بڑھتا رہا اس میں دیگر کرکٹرز بھی شامل ہوتے رہے۔