بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

پی ایس ایل، ڈین جونز کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سابق آسٹریلوی کوچ ڈین جونز کو پی ایس ایل سیزن فائیو میں کراچی کنگز کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق آسٹریلوی کوچ ڈین جونز نے کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال سے دبئی میں معاہدہ کیا جس کے بعد انہیں کراچی کنگز کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔

پی ایس ایل میں ڈین جونز کی کوچنگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو ٹائٹل اپنے نام کیے تھے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی کنگز کی کوچنگ کے فرائض قومی ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر انجام دے رہے تھے۔

پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم ہیں، خیال رہے کہ کراچی کنگز پی ایس ایل کے سیمی فائنل کھیلے ہیں لیکن ٹائٹل سے تاحال محروم ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل فائیو: دنیا کے نامور کھلاڑی پاکستان آنے کو تیار

یاد رہے کہ دنیا کے ٹاپ کرکٹرز پی ایس ایل کے پانچویں سیزن کے لیے پاکستان آنے کے لیے تیار ہوگئے ہیں، ابتدائی فہرست میں 28 کرکٹرز پلاٹینیم کیٹگری کا حصہ بن چکے ہیں۔

فہرست کے مطابق انگلینڈ کے 7، جنوبی افریقا کے 6، ویسٹ انڈیز کے 5، آسٹریلیا اور افغانستان کے 3، 3 جبکہ نیوزی لینڈ اور نیپال کا ایک کھلاڑی شامل ہے۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل سیزن فائیو آئندہ سال فروری میں پاکستان میں ہوگا جس کے لیے شیڈول کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں