منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

ڈین جونز کو پاکستانی کرکٹ سے بہت پیار تھا، سلمان اقبال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پی ایس ایل کی فرنچائز کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ ڈین جونز کے انتقال کی خبر میرے لیے شدید صدمہ ہے، ڈین جونز کو پاکستانی کرکٹ سے بہت پیار تھا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح ہی ڈین جونز سے فون پر بات ہوئی تھی، ان سے پنجاب کے ابھرتے کھلاڑی سے متعلق گفتگو ہوئی تھی۔

کراچی کنگز کے مالک اور اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے کہا کہ ڈین جونز نئے ٹیلنٹ کی گرومنگ کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے، ان کے لیے ہمیشہ دعاگو رہیں گے۔

- Advertisement -

کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے ڈین جونز کا بھیجا گیا آخری آڈیو پیغام بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کیا۔

مزید پڑھیں: سابق آسٹریلوی کرکٹر اور کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز انتقال کرگئے

واضح رہے کہ سابق آسٹریلوی کرکٹرز اور کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز ممبئی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز کی عمر 59سال تھی، وہ 24مارچ 1961 میں میلبرن میں پیدا ہوئے ،ڈین جونز 1987 کا ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم کے اہم رکن تھے، ڈین جونز نے اپنے کرکٹ کیریئر میں 52ٹیسٹ اور164ون ڈے میں آسٹریلیا ٹیم کی نمائندگی کی۔

30 جنوری 1984 میں پاکستان کے خلاف ایک روزہ میچوں میں ڈیبیو کرنے والے ڈین جونز نے 6 اپریل 1994 میں اپنا آخری میچ جنوبی افریقا کے خلاف کھیلا اور اور انہیں سر ڈان بریڈ مین کی ٹیم کا اہم کھلاڑی تصور کیا جاتا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں