تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

کراچی کنگز کی فتح، اگر ڈین جونز ہوتے تو… اہلیہ کا بیان سامنے آگیا

سڈنی: کراچی کنگز کے آنجہانی ہیڈ کوچ ڈین جونز کی اہلیہ نے کراچی کنگز کی فتح کے بعد پیغام جاری کردیا۔

پاکستان سپرلیگ فائیو میں فتح حاصل کرنے کے بعد ڈین جونز کی اہلیہ جین جونز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کراچی کنگز کو فتح پر مبارک باد پیش کی۔

انہوں نے کراچی کنگز کو زبردست جیت پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ڈیانو اگر آج ہوتے تو وہ لڑکوں کی محنت دیکھ کر خوش ہوتے کیونکہ انہوں نے بہت مشکل حالات میں بہت سخت محنت کی۔

مزید پڑھیں: شاندار فتح: کراچی کنگز نے پی ایس ایل ٹرافی جیت لی

آنجہانی کرکٹر کی اہلیہ نے محبتوں اور حمایت کرنے پر کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال، وسیم اکرم، شنیرا اکرم اور عماد وسیم اور پوری پاکستانی قوم کا خصوصی شکریہ بھی کیا۔

واضح رہے کہ سابق آسٹریلوی کرکٹرز اور کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز 24 ستمبر کو ممبئی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز کی عمر 59سال تھی، وہ 24مارچ 1961 میں میلبرن میں پیدا ہوئے ،ڈین جونز 1987 کا ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم کے اہم رکن تھے، ڈین جونز نے اپنے کرکٹ کیریئر میں 52ٹیسٹ اور164ون ڈے میں آسٹریلیا ٹیم کی نمائندگی کی۔

30 جنوری 1984 میں پاکستان کے خلاف ایک روزہ میچوں میں ڈیبیو کرنے والے ڈین جونز نے 6 اپریل 1994 میں اپنا آخری میچ جنوبی افریقا کے خلاف کھیلا اور اور انہیں سر ڈان بریڈ مین کی ٹیم کا اہم کھلاڑی تصور کیا جاتا تھا۔ واضح رہے کہ کراچی کنگز نے پلے آف میں ملنے والی فتح کو ڈین جونز کے نام کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -