The news is by your side.

Advertisement

پنجابی زبان کے معروف شاعر اور فلمی نغمہ نگار ایف ڈی شرف کی برسی

آج پنجابی زبان کے معروف شاعر اور فلمی نغمہ نگار ایف ڈی شرف کی برسی ہے۔ وہ 14 مارچ 1955ء کو لاہور میں انتقال کرگئے تھے۔ ان کا پورا نام فیروز الدین شرف تھا، لیکن ادب کی دنیا اور فلم نگری میں ایف ڈی شرف کے نام سے مشہور ہوئے۔

ایف ڈی شرف 1898ء میں تولا ننگل، ضلع امرتسر میں پیدا ہوئے تھے۔ اس زمانے میں تحریکِ خلافت زوروں‌ پر تھی اور ہندوستان کے دوسرے مسلمانوں کی طرح نوجوان فیروز الدّین شرف بھی اس تحریک میں فعال رہے۔ بعد میں‌ وہ تحریکِ پاکستان کے سرگرم کارکن بنے۔

ایف ڈی شرف نے اپنے زمانے کے پنجابی زبان کے مشہور شاعر استاد محمد رمضان ہمدم کی شاگردی اختیار کی اور مشقِ سخن جاری رکھی۔ “تیرے مکھڑے دا کالا کالا تل وے” وہ فلمی گیت ہے جو پاکستان ہی نہیں سرحد پار بھی مقبول ہوا۔ ان کے دیگر فلمی گیت بھی لازوال ثابت ہوئے اور ایف ڈی شرف نے ہندوستان بھر میں‌ شہرت حاصل کی۔

ایف ڈی شرف نے‌ ہیر سیال، سسی پنوں، چوہدری، مندری، چن وے، پتن، دُلا بھٹی، بلو اور بلبل جیسی فلموں‌ کے لیے نغمات لکھے۔ ان کا مدفن لاہور میں‌ ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں