تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

معمر ترین کرکٹر میران بخش کی برسی

8 فروری 1991ء کو پاکستان کے معروف ٹیسٹ کرکٹر ملک میران بخش وفات پاگئے تھے۔ میران بخش اپنا اوّلین ٹیسٹ میچ کھیل کر دنیا کے معمر ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوگئے تھے۔ کرکٹ کی تاریخ میں درج ہے کہ اس ٹیسٹ میچ کے وقت میران بخش کی عمر 47 سال اور 284 دن تھی۔

میران بخش کا تعلق راولپنڈی سے تھا۔ وہ 20 اپریل 1907ء کو پیدا ہوئے تھے۔ انھوں نے اپنی زندگی میں صرف دو ٹیسٹ میچ کھیلے، جس میں سے ایک میچ میں ان کی عمر کے سبب کرکٹ کی تاریخ میں ان کا نام معمر ترین کھلاڑی کے طور پر رقم ہوا۔

یہ ٹیسٹ میچ 29 جنوری 1955ء سے یکم فروری 1955ء تک لاہور کے باغِ جناح اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔ اس ٹیسٹ میچ میں میران بخش ناٹ آئوٹ رہے اور ایک رن اسکور کیا جب کہ دو کھلاڑیوں کو کلین بولڈ کیا تھا۔

اس سے اگلا ٹیسٹ میچ پشاور میں کھیلا گیا تھا جس میں میران بخش کوئی رن اسکور کرسکے تھے اور نہ ہی کسی کھلاڑی کو آئوٹ کیا تھا۔ یوں ٹیسٹ کرکٹ میں بیٹنگ میں ان کا اوسط اسکور ایک رن قرار پایا جب کہ بائولنگ میں ان کا اوسط 57.5 رنز رہا۔

میران بخش پاکستان کی جانب سے ‘ٹیسٹ کیپ’ حاصل کرنے والے 21 ویں کھلاڑی تھے۔

Comments

- Advertisement -