تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

نصرت فتح علی خان اور ایلوس پریسلے کا تذکرہ

یہ ان دو عظیم گلوکاروں کا تذکرہ ہے جنھیں دنیا بھر میں‌ اپنے فن کی بدولت لازوال پہچان اور مقبولیت نصیب ہوئی۔ یہ فن کار پاکستان کے استاد نصرت فتح علی خان اور امریکا کے ایلوس پریسلے ہیں‌۔

نصرت فتح علی اور ایلوس پریسلے دونوں کا یومِ وفات 16 اگست ہے۔ ان کی چند یادگار تصاویر ملاحظہ کیجیے۔

برصغیر میں‌ فنِ قوالی کو نئی جہت دینے والے نصرت فتح علی خان اپنے اندازِ گائیکی کی وجہ سے عالم گیر شہرت رکھتے تھے۔ انھیں موسیقی کی دنیا کا بے تاج بادشاہ کہا جاتا ہے۔

نصرت فتح علی خان نے قوالی، گیت، غزل اور کلاسیکی گائیکی میں‌ اپنے فن کی بدولت داد و تحسین سمیٹی اور خوب شہرت پائی۔

انھوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنانے کے ساتھ کئی قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز اپنے نام کیے۔

پاکستان کے اس نام ور فن کار کے 125 البم ریلیز ہوئے۔

1997 میں اس جہانِ فانی سے کوچ کرنے والے نصرت فتح علی خان دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان ہیں۔

1977ء میں مشہور امریکی گلوکار اور روک اینڈ رول میوزک کے بادشاہ ایلوس پریسلے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔

موت کے وقت اس گلوکار کی عمر 42 سال تھی۔

ایلوس پریسلے اپنے دور کی مقبول شخصیات میں شامل تھے جن کی شہرت ان کی موت کے بعد بھی کم نہیں ہوئی۔

8 جنوری 1935ء کو پیدا ہونے والے ایلوس پریسلے نے اپنے کیریئر کے دوران 800 سے زیادہ گیت گائے اور 33 فلموں میں بطور ہیرو اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔

Comments

- Advertisement -