تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بھارت: سیلفی کے شوق نے تین نوجوانوں کی جان لے لی

نئی دہلی: بھارت میں سیلفی کے شوق نے تین نوجوانوں کی جان لے لی، تینوں لڑکے ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوئے۔

ایڈونچر دکھانے اور انوکھے انداز میں سیلفی بنا کرسب کو حیران کرنے کے چکر میں تین بھارتی نوجوان ٹرین کے نیچے آکر ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر پانی پت میں پیش آیا جہاں سیلفی کے شوقین لڑکے ٹرین کی پٹری پر سیلفی بنارہے تھے کہ اچانک ریل آگئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان پٹری پر اجتماعی طور پر سیلفی بنارہے تھے کہ اچانک ٹرین آگئی جان بچانے کے لیے انہوں نے دوسری پٹری پر چھلانگ لگائی لیکن بدقسمتی سے اس جانب بھی ٹرین آگئی۔

ہلاک ہونے والے نوجوان رشتہ دار کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے آئے تھے یوں یہ خوشی قیامت میں بدل گئی، اہل خانہ شدید صدمے کا شکار ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے ایک لڑکا محفوظ رہا جس نے ٹرین آتا دیکھ کر اس پٹری پر چھلانگ لگائی جہاں ٹرین نہیں آرہی تھی، تاہم اسے معمولی خراشیں آئیں۔

خیال رہے کہ یہ حادثہ کوئی نیا نہیں اس سے قبل درجنوں نوجوان سیلفی کے بہانے موت کے گلے جالگے ہیں، نئے دور کے نئے شوق نے جہاں نوجوان نسل کو متاثر کیا ہے وہیں بچے بوڑھے بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ 2017ء میں بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک میں ایک ریلوے پٹڑی پر تین طالب عالم سیلفی لیتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -