گوجرانوالہ میں 3 بہنوں کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم شوہر نے بیوی اور دو سالیوں کو بھتیجوں کے ساتھ مل کر جان سے مارا تھا۔
اس حوالے سے مقامی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں شوہر نے بیوی اور سالیوں کو جرمنی لے جانے کا ڈرامہ رچا کر قتل کیا۔
ملزم نے بھتیجوں کی مدد سے بیوی اور دو سالیوں کو پاکستان میں ہی قتل کردیا تھا، ملزمان نے ایک لاش علی پور چھٹہ اور دو حافظ آباد نہر میں پھینکی تھیں۔
پولیس حکام نے مطابق اُس وقت لاشوں کی فوری شناخت نہ ہونے پر ان تینوں کی تدفین کردی گئی تھی،تاہم
فرانزک رپورٹ آنے کے بعد لاشوں کی شناخت ہوئی اور تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔
ابتدائی تحقیقات میں شوہر سے تفتیش کی گئی تو اس نے ٹال مٹول سے کام لیا شکوک و شبہات بڑھنے پر پولیس نے روایتی طریقے سے باز پرس کی تو ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ میری بیوی کاچال چلن مشکوک تھا۔
سفاکی کی انتہا ! ملازمہ نے مالک کے ڈانٹنے پر 2 سالہ معصوم بچے کو قتل کر دیا
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


