The news is by your side.

Advertisement

6 ملازمین کی موت، خرم شیر زمان کا محکمہ زراعت کیخلاف مقدمے کا مطالبہ

کراچی: سندھ میں ٹڈی دل کے خاتمے کے دوران 6 ملازمین کی موت پر پی ٹی آئی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی خرم شير زمان نے محکمہ زراعت کے خلاف مقدمے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے مذمتی بیان میں خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے اربوں روپے سے ٹڈی دل اسپرے کے لیے گاڑیاں خریدیں، اسپرے کرنے سے محکمے کے ہی 6ملازم جان کی بازی ہار گئے، سمجھ نہیں آتی ان نالائقوں کو ایسے مشورے کون دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے گھومنے پھرنے کے لیے ہیلی کاپٹر موجود ہے، اسپرے کے لیے ان کو کوئی جہاز نہیں ملا، اسپرے کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا گیا، اسپرے کے ڈبے دیکر انہیں ایک ارب کی گاڑی میں بٹھا دیا گیا۔

ٹڈی دل کے خاتمے کی مہم، زندگی کی بازی ہارنے والے ملازمین کو شہید کا درجہ دینے کی تجویز

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیر زراعت سندھ اور محکمے کے رویے کی مذمت کرتا ہوں، چھ ملازمین کے قتل کا مقدمہ ان کے خلاف درج ہونا چاہیے، سندھ حکومت ان 6 لوگوں کی موت کی ذمہ دار ہے۔

خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ سندھ حکومت متاثرہ خاندانوں کے معاوضے میں اضافہ کرے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے دوران ڈیوٹی 6ملازمین جاں بحق ہوئے۔ سندھ کے وزیر زراعت اسماعیل راہو نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو تجویز دی ہے کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے دوران زندگی کی بازی ہارنے والے ملازمین کو شہید کا درجہ دیا جائے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں