تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بھارت : بڑی تعداد میں بھینسوں کی پراسرار ہلاکت، خوف وہراس پھیل گیا

ہریانہ : بھارت میں22بھینسوں کی پراسرار موت نے علاقہ مکینوں کو خوف میں مبتلا کردیا، یکے بعد دیگرے بھینسیں مرنے پر باڑے کا مالک دیوالیہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کے حصار ضلع کے ایک گاؤں کے ایک ڈیری فارم میں گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران 22 بھینسوں کی ہلاکت ہوگئی جس کے بعد لالہ لاجپت رائے اینیمل اینڈ سائنس اسپتال کی ٹیم آج جائے وقوعہ پرپہنچی اور مردہ بھینسوں کے نمونے لیے۔

بھینسوں کی پراسرار ہلاکت سے علاقے میں خوف اور دہشت کا ماحول پیدا ہو گیا ہے، لوگ یہ سمجھ نہیں پا رہے ہیں کہ آخر یکے بعد دیگرے کئی بھینسوں کی موت کیوں کر ہوگئی۔

ننگ تھلا گاؤں واقع اس ڈیری کے مالک رنویرعرف بھولا نے میڈیا کو بتایا کہ ان کا ڈیری فارم جہاں تقریبا 110 جانور موجود ہیں، میں پانچ دن پہلے ایک گائے کی موت ہوگئی تھی، اس کے بعد دو بھینس اور مر گئیں۔

رنویر کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے کہ وہ گائے اور بھینسوں کی موت کی وجہ سمجھ پاتے کہ پھر اس کے دو دن بعد گزشتہ تین دنوں میں 22 بھینسیں بھی اچانک مر گئیں۔رنویر کے مطابق ہفتہ کے روز 3 بھینسیں، اتوار کو دن میں 5 اور رات کو 4 اور آج صبح سے ابھی تک 6 بھینسوں کی موت ہوچکی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جائے وقوعہ پرموجود ڈاکٹر راجیش کھرانا، ڈاکٹر بابولال اور ڈاکٹر رمیش سمیت ٹیم میں موجود دیگر لوگوں نے بھینسوں کا پوسٹ مارٹم کیا اور جانچ کے لئے سیمپل لئے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی رپورٹ آنے میں تقریباً تین دن کا وقت لگے گا تبھی کچھ معلوم ہوسکے گا کہ اتنی بڑی تعداد میں جانوروں کے مرنے کی کیا وجہ ہے۔

Comments

- Advertisement -