تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

چلڈرن اسپتال کی نرسری میں بچے کی ہلاکت، انکوائری کمیٹی تشکیل

لاہور: چلڈرن اسپتال کی نرسری کے انکیوبیٹر میں اوور ہیٹنگ سے بچے کی ہلاکت پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چلڈرن اسپتال کی نرسری میں بچے کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے 4 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔

کمیٹی میں ایڈیشنل سیکریٹری صحت اسٹیبلشمنٹ، ڈاکٹر محمد اظہر، ڈاکٹر عامر نصیر، پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مشتاق احمد شامل کیے گئے ہیں۔

یہ کمیٹی تمام حالات و واقعات کا جائزہ لے کر 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گی، کمیٹی غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کر کے کارروائی کی سفارش بھی کرے گی۔

نگراں وزیر اعلیٰ نے جھلسنے والے بچوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے پر زیرو ٹالرنس ہوگی، غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔ محسن نقوی نے کہا کوتاہی برتنے والے عملے کا تعین کر کے قانون کے تحت قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

لاہور کے چلڈرن اسپتال میں ڈاکٹرز کی غفلت بچی کی جان لے گئی

دریں اثنا، نگراں وزیر اعلیٰ نے چلڈرن اسپتال کا دورہ کر کے جائے حادثہ کا معائنہ بھی کیا، انھوں نے افسوس ناک واقعے سے متعلق معلومات حاصل کیں، محسن نقوی نے نرسری میں موجود دیگر بچوں کی خیریت دریافت کی، انھوں نے نرسری میں میڈیکل پروٹوکول کو 100 فی صد فالو کرنے کی ہدایت کی، اور کہا نومولود بچوں کی دیکھ بھال میں معمولی سی بھی کوتاہی برداشت نہیں۔

Comments

- Advertisement -