تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

حاملہ ہتھنی کو بے دردی سے ہلاک کرنیوالے ملزم کا دوران تفتیش اہم انکشاف

نئی دہلی : بھارت میں حاملہ ہتھنی کی اذیت ناک ہلاکت میں ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم ولسن نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے جنگلی سوروں کے شکار کیلئے دھماکہ خیز مواد رکھا تھا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کیرلا کے ضلع پلکڑ میں دو دن قبل ایک حاملہ ہتھنی کی درد ناک ہلاکت میں ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم کے مزید دوساتھی مفرور ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

ابتدائی تفتیش کے بعد گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کرلیا، ملزم ولسن نے بتایا کہ اس نے جنگلی سوروں کے شکار کے لئے دھماکہ خیز مواد سے بھرا پھل رکھا تھا، ہتھنی کی موت اس وقت ہوئی جب اس نے دھماکہ خیز مواد سے بھرے پھل کو کھانے کی کوشش کی۔

پولیس پر تفتیش کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ملزم ولسن جنگلی جانوروں کا گوشت غیر قانونی طریقے سے فروخت کرتا تھا، وجس کے بعد ولسن پر جنگل اور وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پینارائی وجین نے گزشتہ دنوں حاملہ ہتھنی کی موت سے متعلق تحقیقات کا حکم جاری کیا تھا اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی ٹیم کی نظریں تین مشتبہ افراد پر ہے۔ انہوں نے واقعہ میں ملوث پائے جانے والے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا دعویٰ بھی کیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت میں ایک حاملہ ہتھنی نے دھوکے سے پٹاخے سے بھرا پھل کھا لیا تھا جس کے پھٹنے سے وہ تڑپ تڑپ کر مر گئی، افسوسناک واقعے پر فنکاربرادری نے بھی شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو موت کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیں : بھارت میں انسانیت سوز واقعہ، بارود بھرا انناس حاملہ ہتھنی کی جان لے گیا

یہ واقعہ ریاست کیرالہ میں 23 مئی کو کھیتوں کے قریب پیش آیا تھا۔ اس علاقے کے لوگ اپنی فصلوں کو جنگلی جانوروں سے بچانے کے لیے پھلوں میں پٹاخے بھر کے پھینک دیتے ہیں، تاکہ جانور ان کے پھٹنے سے بھاگ جائیں۔

Comments

- Advertisement -