جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

جڑواں بچوں کی موت نے صدمے سے دوچار کیا، فردین خان بول پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی :‌جڑواں بچوں کی موت کے بعد بولی ووڈ اداکار فردین خان کو کن مشکلات کا سامنا رہا؟ طویل عرصے بعد انہوں نے لب کشائی کردی۔

ایک انٹرویو کے دوران بولی ووڈ کے مشہور اداکار فردین خان نے انکشاف کیا کہ ان کی اہلیہ 2011 میں دو جڑواں بچوں کو کھو چکی ہیں جس کے باعث انہیں اور اہلیہ کو شدید صدمے سے گزرنا پڑا تھا۔

فردین خانے انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ 2009 میں ان کے والد کی موت کے بعد انہیں کئی پریشانوں سے نبرد آزما ہونا پڑا ، ان میں جڑواں بچوں کی موت بھی شامل تھی۔

- Advertisement -

بولی ووڈ اداکار کا کہنا تھا کہ ان کے جڑواں بچوں کی پیدائش قبل از وقت ہوئی تھی، جو موت کا باعث بنی۔

بعدازاں 2013 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی اور 2017 میں ہم نے بیٹے کو خوش آمدید کہا۔

واضح رہے کہ اداکار فردین خان اہلیہ نتاشا سے دسمبر 2005 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں