پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

شادی سے انکار پر لڑکی کو قتل کرنے والے ملزم کی سزائے موت کالعدم ، بری کرنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے شادی سے انکار پر لڑکی کو قتل کرنے والے ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور اور جسٹس سردار علی اکبر ڈوگر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ملزم محمد حسین کی اپیل پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ پوسٹ مارٹم 7 گھنٹے کی تاخیر سے ہوا اور پراسیکیوشن نے اس تاخیر کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ پراسیکیوشن کے مطابق ملزم موقع پر گرفتار ہوا مگر اس نے پستول دور چھپایا ہوا تھا اگر ملزم موقع سے گرفتار ہوا تو اس نے پستول کیسے چھپایا جبکہ ملزم اور مقتولہ کی کال ڈیٹا پر دونوں کا نام غائب ہے۔

فیصلے میں یہ بھی قرار دیا گیا کہ ایک چھوٹے سا شک ملزم کی بریت کے لیے کافی ہے۔ یہاں متعدد شکوک شبہات موجود ہیں۔

عدالت کے مطابق پراسیکیوش اپنا مقدمہ ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے. عدالت نے ملزم کی سزا کیخلاف اپیل منظور کر لی ہے۔

ملزم محمد حسین کو دو ہزار بائیس میں موت اور جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔

+ posts

عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں