بیجنگ: چین کے صوبے سیچوان میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں11 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان میں زلزلے سے عمارتیں لرز اٹھیں، جبکہ تباہ شدہ عمارتیں اور مکانات کے ملبے سے لوگوں کو ریسکیو کیا جارہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، جبکہ حکام نے ریسکیو اداروں کو ہرممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
زلزلہ کوہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 5.9 تھی اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کے مرکز کا تعین کیا جارہا ہے۔
زلزلے کی شدت سیچوان کے گردنواح میں تیس منٹ تک محسوس کی گئی، بعض علاقوں جیسے چھیگنگ اور گوگژان میں عماتیں جزوی طور پر متاثر ہوئیں جس کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ 300 سے زائد ریسکیو اہلکار جدید آلات اور ٹیکنالوجی کی مدد سے لوگوں کو ریسکیو کررہے ہیں، جبکہ تمام زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
چین میں 7 شدت کا زلزلہ، 13 افراد ہلاک
خیال رہے کہ اگست 2017 میں چین کے صوبے سیچوان میں ہی خوفناک زلزلے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور ایک سو پچھتر افراد زخمی ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ مئی 2008ء میں چینی صوبہ سیچوان میں 7.9 شدت کے زلزلے میں لگ بھگ 90,000 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔