جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

سندھ میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 4793 ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ حکومت نے کرونا وائرس کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا کہ چوبیس گھنٹے میں کرونا کے مزید 714 کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کی صورتحال سے بیان دیتے ہوئے بتایا کہ ایک روز میں 714 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد سندھ میں رپورٹ ہونے والے تصدیق شدہ کیسز کی 2 لاکھ 7 ہزار 64 تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے مزید 11110 ٹیسٹ کیے گئے، جس کے بعد کرونا ٹیسٹ کی تعداد 3830241 ہوگئی۔

- Advertisement -

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آج کرونا کے مزید 340 مریض صحت یاب ہوگئے، اب تک صوبے بھر میں 273203 کرونا وائرس میں مبتلا افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ 13 مریضوں کی موت کے بعد انتقال کرنے والوں کی تعداد 4793 تک پہنچ گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے بھر کے 714 کیسز میں سے 319 کا تعلق کراچی سے ہے، جس میں سے ضلع شرقی میں 163، وسطی میں 77، جنوبی میں 26 کیسز ظاہر ہوئے اور ضلع ملیر میں 20، کورنگی میں 19 اور ضلع غربی میں 14 افراد کرونا میں مبتلا ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں