جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے 22 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

لیہ:لعل عیسن میں زہریلی مٹھائی سے متاثرہ دوبچوں سمیت مزید تین افراد آج زندگی کی بازی ہارگئے، جنہیں ملا کر مرنے والوں کی تعداد بائیس ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیہ کی تحصیل کہروڑ لعل عیسن میں بچے کی پیدائش پرتقسیم کی جانے والی مٹھائی کو کھانے سے اب تک جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق خوشی کے موقع پر تقسیم کی جانے والی مٹھائی زہرآلود تھی جسے کھاتے ہی پہلے روز دس افراد موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ دوسرے روز بھی تین سالہ ارم ، حسیب اور عرفان نشتر ہسپتال میں دم توڑ گئے تھے۔

آج مزید تین افراد جاں بحق ہوگیے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بائیس ہوگئی ہے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی تعداد مزید بڑھنے کا اندیشہ ہے۔

پولیس نے بیکری پر کام کرنے والے خالد نامی شخص سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے جس کے ہاتھ سے بنی مٹھائی کھانے سے مذکورہ بالا اموات ہوئیں جبکہ مذکورہ دوکان کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔

LAYYAH

واضح رہے کہ زہرخورانی کا یہ واقعہ نیا نہیں بلکہ اس سے پہلے بھی خوشی کے تہواروں پراشیائے خورد نوش میں ملاوٹ کی بنا پر اس قسم کے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔

گزشتہ ماہ سندھ کے ضلع ٹنڈو محمد خان میں ہولی کے تہوار کے موقع پرزہریلی شراب پینے سے کم ازکم پندرہ افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ متعدد کی حالت غیر ہوگئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں