تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سوات : تھانہ سی ٹی ڈی دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 17 تک جا پہنچی

سوات: کبل میں سی ٹی ڈی دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 17 تک جا پہنچی جبکہ خواتین اہلکاروں سمیت 70 افراد زخمی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوات کے علاقہ کبل میں تھانہ سی ٹی ڈی دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہوگئی ، جاں بحق ہونےوالوں میں 12پولیس اہلکار ، ایک بچی سمیت 4 زیرحراست افراد بھی شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ چاروں افراد سی ٹی ڈی پولیس کےپاس زیرحراست تھے ، چند نامعلوم افراد سی ٹی ڈی تھانے میں زیر تفتیش تھے جبکہ دھماکے میں زخمیوں کی تعداد70ہوگئی، لیڈی پولیس اہلکار بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔

دھماکے بعد سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن میں ملبہ اٹھانے اور ریسکیو کا کام تاحال جاری ہے، ملاکنڈ اور شانگلہ کی ٹیمیں بھی امدادی کارروائیوں میں شریک ہیں۔

اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے ، تاہم واقعے کے زخمیوں میں 8 اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب سیکرٹری صحت محموداسلم نے بتایا کہ سوات کبل دھماکے کے53زخمی اسپتال لائےگئے ، سیدوشریف اسپتال میں8زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 10 لاشیں اسپتال لائی گئی ہیں۔

محموداسلم کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت نےسوات کےتمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں اور ملازمین کوجلدازجلداپنی ڈیوٹی پرپہنچنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

ضلع بھر کے تمام اسپتالوں سمیت لیڈی ریڈنگ اسپتال کو بھی ہائی الرٹ رہنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

یاد رہے گذشتہ رات سوات کےعلاقے کبل میں سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن کےقریب دو دھماکے ہوئے تھے ، دھماکے میں تھانہ سی ٹی ڈی مکمل تباہ ہوگیا۔

Comments

- Advertisement -