ملک بھرمیں طوفانی بارشوں سے 47 افراد جاں بحق -
The news is by your side.

Advertisement

ملک بھرمیں طوفانی بارشوں سے 47 افراد جاں بحق

اسلام آباد: بارشوں نے اس باربھی انتظامیہ کی نااہلی کی قلعی کھول دی، ملک بھرمیں طوفانی بارشوں نے سینتالیس افراد کی جان لے لی جبکہ پچتھرمکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

گلگت بلتستان اورفاٹا میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے جاتی سردی لوٹ آئی، سردی میں اضافہ ہوا تو مقامی افراد کی مشکلا ت بھی بڑھ گئیں۔

مظفر آباد آزاد کشمیرکے کئی مقامات پرلینڈ سلائیڈنگ سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، بلوچستان، خیبرپختونخواہ میں بادل ٹوٹ کربرسے۔ بارشوں سے درجنوں مکانات کو نقصان پہنچا، کئی افراد جان کی بازی ہارگئے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ بارشوں سےملک بھرمیں ہونے والے مختلف حادثات میں جاں بحق افرادکی تعدادسینتالیس سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ستر سے زائد افرادزخمی ہوئے اورپچھتر مکانات منہدم ہوگئے۔

موسم کا حال سنانے والوں نے خبردار کیا ہے کہ بالائی علاقوں سمیت راولپنڈی، گوجرانوالہ میں طوفانی بارشوں سے نشیبی علاقے زیرآب آنےکاخدشہ ہے۔

مری میں چار روز سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث لینڈ سالائیڈنگ سے شہریوں کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سوات میں چو تھے روز بھی بارش اوربالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس سے جاتی ہوئی سردی پھرلوٹ آئی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں