تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پشاور خودکش دھماکہ: جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہوگئی

پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور کے علاقہ یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران ہونے والے خودکش دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہوگئی۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کا کہنا ہے کہ خودکش دھماکے میں 75 افراد زخمی بھی ہوئے ہوئے ہیں۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 20، جبکہ خیبر ٹیچنگ اسپتال میں 1 لاش لائی گئی ہے۔

خودکش دھماکے میں اے این پی کے امیدوار ہارون بلور بھی شہید ہوئے۔ ہارون بلور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 78 سے الیکشن میں حصہ لے رہے تھے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ اور محکمہ انسداد دہشت گردی کے ایس پی کے مطابق دھماکہ خودکش تھا جس میں 10 سے 12 کلو بارود استعمال کیا گیا تھا۔

نگراں وزیر اطلاعات خیبر پختونخواہ ظفر اقبال بنگش نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے اپنے طور پر مکمل اقدامات کیے مگر خودکش دھماکے کی کارروائیوں کو کسی صورت نہیں روکا جاسکتا۔

دھماکے میں شہید ہونے والے 10 افراد کی نماز جنازہ علی الصبح عیسیٰ خیل میں ادا کردی گئی۔ ہارون بلور کی نماز جنازہ آج شام 5 بجے وزیر باغ میں ادا کی جائے گی جس کے بعد عوامی نیشنل پارٹی اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔


پی کے 78 پر الیکشن ملتوی

دوسری جانب ہارون بلور کی شہادت کے بعد پی کے 78 پر الیکشن ملتوی کردیے گئے ہیں۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی کے 78 میں انتخاب ضمنی الیکشن کے ساتھ ہوگا۔


سندھ میں ہائی الرٹ

پشاور میں خودکش دھماکے کے بعد آئی جی سندھ نے بھی صوبے بھر میں ہائی الرٹ کی ہدایت کردی۔

آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ حساس علاقوں میں سیکیورٹی انتظامات مزید بہتر بنائے جائیں جبکہ انہوں نے پیٹرولنگ، پکٹنگ، ناکہ بندی اور اسنیپ چیکنگ کی ہدایت بھی کردی۔

ان کا کہنا ہے کہ افسران و جوان بلٹ پروف جیکٹس استعمال کریں جبکہ سیکیورٹی حکمت عملی و لائحہ عمل پر عملدر آمد یقینی بنایا جائے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -