site
stats
پاکستان

طیارہ اے ٹی آر661 کا ملبہ جائے حادثہ سے اسلام آباد منتقل کرنے کا سلسلہ شروع

اسلام آباد : حویلیاں میں حادثہ کا شکار ہونے والا پی آئی اے کے طیارہ اے ٹی آر661 کا ملبہ جائے حادثہ سے اسلام آباد منتقل کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق طیارہ کا ملبہ کو پی آئی اے کے ڈائریکٹر سیفٹی سید عاطف شاہ کی نگرانی میں جائے حادثہ سے اسلام آباد منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے، تباہ حال طیارہ کے ٹائر اور انجن کے کچھ حصہ مقامی افراد نے جائے حادثہ سے اپنی مدد آپ کے تحت سامان کو سڑک تک پہنچایا، جہاں سے باکس میں پیک کر کے سامان کو جیپوں کی مدد سے اسلام آباد منتقل کیا جارہا ہے۔

تباہ حال ملبہ کی مکمل اسلام آباد منتقلی تک مزید دن لگ سکتے ہیں، کیونکہ بڑی تعداد میں طیارہ کے ملبہ کے اہم حصوں کو پیکنگ کے ذریعے جیپوں میں منتقل کیا جارہا ہے، جبکہ جائے حادثہ سے مقامی افراد رسوں کی مدد سے بھاری سامان کو سڑک تک پہنچا رہے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ نواز کے ممبر صوبائی اسمبلی سرداراورنگزیب نلوٹھہ نے پپلیاں اور بٹورنی گاؤں سے جائے حادثہ تک دو کلو میٹر سڑک کی تعمیر کیلئے فنڈز جاری کئے تھے، جو سڑک گزشتہ روز ہی مکمل کر لی گئی ہے۔


مزید پڑھیں : طیارہ حادثہ: جنید جمشید سمیت سینتالیس افراد شہید


واضح رہے کہ 7 دسمبر کی شام چترال سے اسلام آباد آتے ہوئے پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ حویلیاں میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ حادثے میں معروف نعت خواں جیند جمشید سمیت 47 افراد لقمہ اجل بنے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top