جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

ہر پاکستانی1لاکھ15ہزار کا مقروض ہے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ہر پاکستانی ایک لاکھ پندرہ ہزار روپےکا مقروض ہے، پاکستان کی مجموعی قرضوں کا حجم دو سو تیس کھرب سے زائد ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہر پاکستانی قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے، آپ پر کتنا قرضہ ہے، آپ بھی ایک لاکھ پندرہ ہزار کے مقروض ہیں، اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2016 کے اختتام پر پاکستان کے قرضوں کا حجم دو سو تیس کھرب روپے سے زائد ہوگیا ہے جو کہ گزشتہ سال سے دس فیصد زائد ہے۔

اعداد وشمار کے اس وقت ملک پر واجب الادا بیرونی قرضوں کا حجم اٹھترکھرب روپے ہے، پاکستان کے قرضوں کا حجم مجموعی قومی آمدن کا انہترفیصد ہے۔

قانون کے مطابق یہ ساٹھ فیصد سے زائد نہیں ہونا چاہیئے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومتی آمدن کا بڑا حصہ ان قرضوں کے ادائیگیوں میں صرف ہوتا ہے، گزشتہ مالی سال میں بھی حکومت نے مجموعی بجٹ کا ایک تہائی قرضوں کی واپسی کیلئے مختص کیا تھا۔

قرضوں سے متعلق کانفرنس میں ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا کہ صورتحال یہی رہی تو بہت جلد پاکستان دوبارہ آئی ایم ایف کے شکنجے میں پھنس جائے گا، ماہر معاشیات علی سلمان کا کہنا ہے حکومتی قرضوں اور شہ خرچیوں نے ہر پاکستانی کو مقروض کر دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں