The news is by your side.

Advertisement

رواں مالی سال حکومت نے34کروڑ70 لاکھ ڈالر نجی بینکوں سے قرض لیا

اسلام آباد: رواں مالی سال حکومت نے چونتیس کروڑ ستر لاکھ ڈالر نجی بینکوں سے قرضہ لیا، یہ قرض رواں مالی سال کے بجٹ میں شامل نہیں تھا.

اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق حکومت نے ستمبر میں اکتیس کروڑ تیس لاکھ ڈالر مقامی بینکوں سے قرضہ لیا اور یہ رقم بجٹ میں مقرر کردہ حد سے زائد ہے۔ پا کستان کورواں مالی سال کی پہلی سہماہی میں ایک ارب انہتر کروڑ ڈالر غیر ملکی امداد اور قرضوں کی مد میں حاصل ہوئے ہیں۔

گزشتہ مالی سال کی پہلی سہماہی میں اس مد میں چھیتر کروڑ پینتیس لاکھ ڈالر حاصل ہوئے تھے۔

ستمبر میں حکومت کو ایک ارب پندرہ کروڑ اسی لاکھ ڈالر غیر ملکی قرضوں اور امداد کی مد میں ملے ۔ اس کے علاوہ انچاس کروڑ نوئے لاکھ ڈالر یورو بانڈز کی عالمی فروخت سے حاصل کئے گئے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں