The news is by your side.

Advertisement

ڈیبیو کی خوشی، دھانی کی والدہ کو کال، کیا باتیں ہوئیں؟ (ویڈیو دیکھیں)

بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹئنٹی انٹرنیشنل میچ میں ڈیبیو کرنے پر شاہنواز دھانی بے حد خوش ہیں۔

فاسٹ بولر دھانی نے ویڈیو کال پر والدہ کو بتایا وہ آج پاکستان کے لیے پہلا میچ کھیلنے جارہے ہیں۔ والدہ نے شاہنواز داھانی کو دعائیں دیں۔

کھلاڑی کی والدہ نے اپنے بیٹے کے لیے نیک خواہشات اور تنماؤں کا اظہار کیا۔

شاہنواز دھانی نے کہا کہ جب انہیں پتا چلا وہ بنگلادیش کے خلاف ڈیبیو کرنے جارہے ہیں تو انہیں پوری رات خوشی سے نیند نہیں آئی، اپنی والدہ کو بھی بتایا وہ بھی بہت خوش ہیں۔

بولر نے یہ بھی بتایا کہ والدہ کہہ رہی تھیں کہ وہ میچ دیکھیں گی اور ساتھ دعائیں بھی کریں گی، یقین ہے میچ جیتو گے، اپنے ملک کے لیے کھیلنا ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے۔

دھانی کا کہنا تھا کہ جس دن کا انتظار کررہا تھا وہ دن آگیا، اچھا کھیل پیش کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں