تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کیا اپنے بچوں کو مار دوں؟ مہنگائی کی ستائی خاتون کی شہباز شریف اور مریم سے دہائی، ویڈیو وائرل

مہنگائی نے عوام کو آٹھ آٹھ آنسو رلا دیا۔ سوشل میڈیا پر کراچی کی رہائشی رابعہ کا ویڈیو پیغام وائرل ہوگیا ہے جس میں وہ شہباز شریف اور مریم کو دہائی دے رہی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مہنگائی نے عوام کو آٹھ آٹھ آنسو رہا دیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کراچی کی رہائشی رابعہ کا ویڈیو پیغام وائرل ہوگیا ہے جس میں وہ وزیراعظم شہباز شریف اور ن لیگ کی رہنما مریم نواز کو دہائی دیتی اور ان سے سوالات کرتی نظر آرہی ہیں۔

ٹوئٹرپر کراچی کی رہائشی رابعہ کا وڈیو پیغام وائرل ہوگیا ہے جس میں وہ وزیراعظم شہباز شریف اور ن لیگی رہنما مریم نواز کو دہائی دے رہی ہیں اور ان سے سوال کر رہی ہیں کہ کھانے پینے کی اشیا انتہائی مہنگی ہوکر دسترس سے دور ہوچکی ہیں وہ کیسے گزارا کریں؟

رابعہ کا کہنا تھا کہ وہ اس مہنگائی میں گھر کا کرایہ دیں، بجلی کے بھاری بڑے بڑے ہزاروں کے بل ادا کریں، بچوں کے دودھ اور دوائیں لیں، بچوں کو کھلائیں یا بھوکا مار دیں۔

خاتون نے سسکتی ہوئی آواز میں اپنا دکھ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دو بچے ہیں جس میں سے ایک کو فٹس پڑے ہیں اور چار ماہ میں اس کی دوا کئی گنا مہنگی ہوچکی ہے، اب کیا وہ دوا بھی نہ دیں۔

رابعہ نے کہا کہ حکومت نےغریبوں کو ما رہی دیا ہے، آخر میں انہوں نے حکمرانوں سے چبھتا ہوا سوال کیا کہ کیا تم لوگوں کو خدا کا خوف نہیں ہے؟

 

Comments

- Advertisement -