ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی 35 سال قبل کی نادر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، سعودی عوام نے مناظر کو خوب پسند کیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تبوک گورنریٹ نے 35 برس قبل کی ایک ویڈیو جاری کی جس میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو روایتی تلواروں کے رقص میں شرکت کرتے دکھایا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ تبوک ریجن کی گورنریٹ نے ٹوئٹر پر قدیم وڈیو شیئر کی جو 1987 کی ہے جب سابق فرمانروا شاہ فہد بن عبدالعزیز تبوک شہر کے دورے پر آئے تھے۔
تبوک آمد کے وقت شاہ فہد کے استقبال کے موقع پر شاہ سلمان کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ تلوار کے روایتی رقص میں شریک ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل مناظر کو صارفین سراہ رہے ہیں، لوگوں نے سعودی بادشاہ کے رقص کی تعریف کی۔
#فيديو 🎥#خادم_الحرمين_الشريفين الملك سلمان بن عبدالعزيز – حفظه الله – يؤدي #العرضة_السعودية خلال حفل استقبال أهالي منطقة تبوك لخادم الحرمين الشريفين الملك فهد بن عبدالعزيز آل سعود -رحمه الله – عام ١٤٠٨ هـ
المصدر :أرشيف إمارة منطقة تبوك #أمير_تبوك#اليوم_الوطني91#هي_لنا_دار pic.twitter.com/fVmVjXa8r9— إمارة منطقة تبوك (@TabukPrincipal) September 23, 2021