تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

مدارس سمیت ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ملک بھر تعلیمی ادارے اور مدارس بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایا کہ وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

اجلاس میں ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے 5 اپریل تک بند کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے، اسکول، یونیورسٹیاں، نجی تعلیمی ادارے اور مدارس بند رہیں گے۔

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلے پر 27 مارچ کو دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کیخلاف لائحہ عمل کی تیاری کے لئے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس پرائم منسٹر ہاؤس میں‌ ہوا جس میں کورونا سے بچاؤ کیلئے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کرنے یا نہ کرنے پر غور کیا گیا.

اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان سمیت سول اور ملٹری قیادت شریک ہوئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں کروناوائرس سےمتعلق قومی لائحہ عمل طے کر لیا گیا اور اس ضمن میں اہم فیصلے کیے گئے جس کی تفصیلات کچھ دیر بعد جاری کی جائیں گی.

Comments

- Advertisement -