جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

چین سے پاکستانی طلبا کو نہ لانے کا فیصلہ درست ثابت ہوا، وزیر خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین سے پاکستانی طلبا کو واپس نہ لانے کا فیصلہ درست ثابت ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمانی کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکا نے مفید تجاویز دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاست سے بالاترہوکر ہمیں ایک قومی جذبے کی ضرورت ہے، تمام صوبوں اپنے وسائل کے مطابق بہترین کام کررہے ہیں۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ ایرانی شہر قم میں زائرین کابہت بڑا اجتماع تھا،زائرین قافلوں کی شکل میں400 کلو میٹر سفر طے کرکےتفتان پہنچے اور تفتان سے آئے1247زائرین کوقرنطینہ میں رکھا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ چین سے پاکستانی طلبا کو واپس نہ لانے کا فیصلہ درت ثابت ہوا، چین کی جانب سےپاکستان کو ہرممکن معاونت اور تعاون فراہم کیا جارہا ہے۔

وزیر خارجہ نے ایران پر عالمی اقتصادی پابندی ختم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو عائد عالمی پابندیوں کے باعث شدیدمشکلات کاسامنا ہے، عالمی برادری مشکل کی اس گھڑی میں ایران پر سے پابندیاں ہٹانے کے لیے کردار ادا کرے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں