The news is by your side.

Advertisement

نواز شریف کے سوا لیگی قائدین کیخلاف کارروائی جاری نہ رکھنےکا فیصلہ

لاہور: پنجاب پولیس نے نواز شریف کے سوا مقدمے میں نامزد لیگی قائدین پر شواہد نہ ہونےکی بنیاد پر کارروائی جاری نہ رکھنے کافیصلہ کیا ہے۔

آئی جی کے حکم پر ن لیگی قیادت کیخلاف مقدمہ کی تفتیش جاری ہے اور اسپشل انوسٹی گیشن ٹیم نے مقدمہ کے مدعی کا بیان قلمبندکیا ہے۔

انوسٹی گیشن ٹیم نےدفعات121،123اےاور153اےحذف کر دیں جب کہ نواز شریف کےسوا نامزد لیگی قائدین پر شواہد نہ ہونے پر کارروائی جاری نہ رکھنےکافیصلہ کیا ہے۔

تفتشی ٹیم نےمدعی مقدمہ کا بیان اور ویڈیو بیانات کو دیکھنےکے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔ اسپشل انوسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ مقدمہ کی تفتیش میں قانون کےمطابق کارروائی مکمل کی جائےگی۔

واضح رہے کہ 2 تقاریر کی تائید کرنے پر مقدمہ میں لیگی قیادت کو نامزد کیا گیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں