پیر, مارچ 9, 2026
اشتہار

عذیر بلوچ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ مؤخر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: انسداد دہشتگردی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سربراہ عذیر بلوچ اور مشتاق خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ مؤخر کر دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں لیاری گینگسٹر ارشد پپو سمیت تین افراد کے قتل کیس میں عذیر بلوچ کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے ملزمان عذیر بلوچ اور مشتاق خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ مؤخر کر دیا۔ گواہوں کو بھی بیانات ریکارڈ کروانے کیلیے پیش نہیں کیا جا سکا۔

درخواست ضمانت پر فیصلہ آئندہ سماعت پر سنائے جانے کا امکان ہے۔

پولیس کے مطابق ارشد پپو قتل کیس میں سابق رکن قومی اسمبلی شاہ جہاں بلوچ اور ذاکر ڈاڈا سمیت دیگر نامزد ہیں، ملزمان نے 2013 میں لیاری گینگ وار کے اہم کردار ارشد پپو، یاسر عرفات اور شیرا پٹھان کو قتل کردیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزمان پر اغوا اور قتل سمیت دہشتگردی کے الزامات ہیں، ملزمان کے خلاف تھانہ کلاکوٹ میں مقدمہ درج ہے۔

عدالت نے پراسیکیوشن کو آئندہ سماعت پر گواہان کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 10 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں