بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

گلگت بلتستان سے متعلق فیصلہ، بھارتی بیان مسترد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان نے گلگت بلتستان کےحوالےسےسپریم کورٹ کے فیصلے پر بھارتی بیان کو مسترد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے سینئر سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کر کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھارتی بیان کی شدید مذمت کی گئی اور احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سےسپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح قابل مذمت ہے، گلگت بلتستان سےمتعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کی بھارت نے غلط تشریح کی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کےاٹوٹ انگ کےدعوےکی کوئی قانونی بنیاد نہیں، پوری ریاست جموں وکشمیر ایک متنازع علاقہ ہےجسےعالمی برادری نے تسلیم کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ کسی بھی بھارتی غیرقانونی اقدام سے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں ہوتی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں