منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

بجلی بلوں میں ریلیف ، صارفین کے لیے اچھی خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نگراں وزیر توانائی محمد علی کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ بجلی کے بلوں میں ریلیف کے معاملے پر پیر تک فیصلہ ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر توانائی محمد علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمت کنٹرول کرنے پر تفصیلی غور ہوا ہے ، امید ہے کہ بجلی کے بلوں میں ریلیف کے معاملے پر پیر تک فیصلہ ہو جائے گا۔

محمد علی کا کہنا ہمیں تیل اور گیس کی تلاش کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے، انڈسٹری چلانے کے لیے گیس کی دستیابی ضروری ہے۔

نگران وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ بجلی سپلائی کمپنیوں کی گورننس کی بہتری، ڈسکوز کو بیچنے یا ان کی نجکاری پر بھی بات ہوئی ہے، اس ساتھ ہی لائن لاسز کو کم کرنے پر بھی کام کیا جا رہا ہے اور ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاری لانے پر بھی کام جاری ہے۔

خیال رہے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان کی 400 یونٹ والے بجلی صارفین کیلئے ریلیف کی تجویز مسترد کردی ہے اور 200 یونٹ والے بجلی صارفین کیلیے ریلیف پر رضا مند ہوگیا۔

نگراں حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان صرف دو سو یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بل قسطوں میں وصول کرنے پر اتفاق ہوا۔

ذرائع کے مطابق اس اقدام سے تقریبا چالیس لاکھ بجلی صارفین کو وقتی ریلیف ملنے کا امکان ہے جبکہ چارسو یونٹ تک ریلیف کی صورت میں تین کروڑ بیس لاکھ صارفین مستفید ہوسکتے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں